دنیا

پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، میتھیو ملر

شیعہ نیوز: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ہم پاکستانی عوام کے منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے، افغانستان، پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اور ان کے قریبی رشتہ دار امریکا میں داخلے کے لیے نا اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button