مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمن پر صیہونی حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، سعودی عرب
شیعہ نیوز: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے یمن کے شہر الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کے حملے اور اس ملک کے درمیان تعلق کے بارے میں صیہونی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب کا کوئی تعلق یا شرکت نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا کے اس دعوے کے بعد کہ صیہونی حکومت نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے سے قبل سعودی عرب کے ساتھ ہم آہنگی کی تھی، سعودی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کو مسترد کیا اور کہا کہ یمن پر قابض حکومت کی جارحیت میں سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے اس تناظر میں تاکید کی کہ یمنی شہر حدیدہ پر اسرائیلی حملے میں سعودی عرب کی کوئی شرکت نہیں تھی۔ سعودی عرب کسی فریق کو اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ یمن میں سعودی اماراتی جارح اتحاد کے سابق ترجمان نے مزید کہا: الحدیدہ کو نشانہ بنانے میں سعودی عرب کا کوئی تعلق یا شرکت نہیں ہے۔
قبل ازیں صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملہ کرنے سے پہلے سعودی عرب کو آگاہ کر دیا تھا۔ گزشتہ شب یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر قابض حکومت کے شدید فضائی حملے کی خبریں میڈیا نے دی تھیں جس کے نتیجے میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ اب تک کی اطلاع کے مطابق صیہونی حملے میں 3 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔