دنیا

ہم نے ابھی تک یوکرین کے خلاف سنجیدہ کارروائی نہیں کی: روسی صدر

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روسی پارلیمنٹ سے خطاب میں یوکرین کو دھمکی دی کہ یا تو ہماری شرائط مان لے یا پھر مزید ابتر حالات کے لیے تیار رہے۔

روس کے صدر نے یوکرین کو متنبہ کیا کہ گو کہ جنگ کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ہم نے سنجیدہ جنگی کارروائی شروع ہی نہیں کی ۔ اگر سنجیدہ کارروائیاں کردیں تو کیا ہوگا۔

ولادیمیر پوتین نے یوکرین جنگ کے باعث مزید اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کرنے پر امریکہ اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدرولودیمیر زیلنسکی نے دو روز قبل سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یوکرین ریکوری کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا تھا کہ جنگ سے تباہ حال ملک کی بحالی اور ازسرنو تعمیر کے لیے 750 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ روس نے رواں برس فروری کے آخر میں یوکرین میں اپنی فوجیں داخل کردی تھیں اورتاحال یوکرین کے کئی شہروں کا کنٹرول حاصل کیا ہے۔

ٹیگس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button