مشرق وسطی
ہم دشمن کو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جہاد اسلامی
شیعہ نیوز: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی جانب سے جارحیت جاری رکھنے کی صورت میں صیہونی دشمن کو اپنی تنظیم کی طرف سے سرپرائز دینے کی صلاحیت پر زور دیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان مصعب البریم نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی رہنماؤں کے قتل سے مزاحمت کبھی بھی اپنے راستے کو جاری رکھنے سے نہیں روکے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ہم مسلح افواج کے سربراہ کے اشارے کے منتظر ہیں، حشد الشعبی
البریم نے کہا کہ جب تک اسرائیل کی جارحیت جاری رہے گی، ہم بھی دشمن کو حیران کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت وہم کا شکار، جھوٹ کی اشاعت جاری رکھے ہوئے اور مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہو رہی ہے۔