اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قوم کی بہترین خدمت کیلئے ہمیں سیاسی طور پرمستحکم ہونا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر مضبوط ہوئے بغیر حکومتی ایوانوں میں اپنی بات نہیں منوائی جا سکتی ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے پولٹیکل سیل کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات اور سیاسی عمل کا جائزہ لیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے انتخابات کے حوالے سے تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں جمہوری بالادستی کے لیے آزاد،شفاف اور بروقت الیکشن انتہائی ضروری ہیں۔انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے مجلس وحدت مسلمین مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں خشک سالی سے تحفظ کے لئےسورۂ یوسف سے استفادہ کی ضرورت ہے

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی کے لیے سیاسی استحکام اولین شرط ہے۔ ہم سیاسی اعتبار سے جتنے مستحکم ہوں گے قوم کی اتنے ہی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نےکہا کہ جو لوگ مذہب اور سیاست کو ایک دوسرے کی ضد سمجھتے ہیں وہ یا تو کم علمی کا شکار ہیں یا پھر ملت تشیع کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیاسی طور پر مضبوط ہوئے بغیر حکومتی ایوانوں میں اپنی بات نہیں منوائی جا سکتی ۔

انہوں نے پولٹیکل سیل کو آزادکشمیر الیکشن کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button