پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی۔علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نیامام بارگاہ ڈنگہ شریف گوندل روڈ میں کشمیر و فلسطین کانفرنس و چہلم شہدائے مچھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا ہدف ملت تشیع میں مایوسیاں پیدا کرنا ہے۔وہ ہمیں ایک دوسرے سے بدگماں کر کے ہماری طاقت کو توڑنا چاہتے ہیں۔کربلائی فکر کے وارثین ولائیوں اور حسینیوں کا خوبصورت گلدستہ ہیں۔ولایت کے ماننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پردہ غیبت میں امام ہمارے منتظر ہیں کہ ہم ان کی نصرت کے لیے حقیقی معنوں میں کب آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عالم بشریت میں امیدوں کے چراغ ہم نے جلانے ہیں۔ضیاالحق نے جو فتنے کے بیج بوئے اس کی باقیات ان بیجوں کی آبیاری میں مصروف ہے۔ضیا الحق کے دور میں تکفیریت نے زور پکڑا اور ہم سے ہمارے شہید قائد کو چھین لیا گیا۔ہمارے اتحاد واخوت کی طاقت سے ان  عناصر کو شکست فاش ہو گی جو ارض پاک میں مایوسیوں کا غلبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ظالمین کے خلاف ہمیں مظلوموں کی مضبوط آواز بن کر زندہ رہنا ہو گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button