پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم نے سیاست کو طہارت دینی ہے،پاکستان کو حسینیوںؑ نے بچانا ہے،آپ کا ووٹ اسرائیلی پسندوں کی شکست کیلئے استعمال ہونا چاہیےعلامہ راجہ ناصرعباس

شیعہ نیوز:چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے ملت جعفریہ و شہدائے راہ قدس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے قیمتی شہداءکے پاکیزہ خون سے سیراب ہوئی ہے، ہم نےمکتب کربلا وعاشورا کی پیروی کرتے ہوئے اس عصر کی کربلا میں عظیم شہداء کی قربانیاں پیش کی ہیں، وطن عزیز کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تکفیری کی آگ میں جھونکا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کا سب سے بڑا کارنامہ مقاومت کو طاقتور بنانا ہے۔شہید قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے، ڈیل آف سینچری اور نارملائزیشن ود اسرائیل کے منصوبے سمیت داعش کو ناکام بنایا ،وہ کسی خاص ملک کے نہیں ہم سب کے محسن ہیںپوری امت مسلمہ کے محسن ہیں، اس عظیم شہید نے عراق و شام میں داعش کا سر کچل کر پوری دنیا کو اس بدترین فتنے سے آزادی دی۔ قاسم سلیمانی نے غزہ کے مظلوموں کو مچھلی پکڑکر نہیں دی بلکہ جال بننا سکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امام زمانہؑ کے ظہور کی رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں ، آپریشن طوفان الاقصی’ اسرائیل پر فلسطینیوں کا 75 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ کاری وار ہے،فلسطین نے اسرائیل کے غبارے سے ہوانکال دی ۔اسرائیل دنیا بھر میں میڈیا وارہارچکا ہے۔اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر آشکار ہوگیا ۔اسرائیل کھلی جنگ نہیں کرسکتا،جنگی جرائم کرسکتا ہے ۔اسرائیل جنگ کوہمیشہ باہر لڑتا رہا ہے،مزاحمتی قوت نے جنگ کو اسرائیل کے اندر تک پہنچا دیا ہے۔اسرائیل اسٹریجیٹکل طور پر شکست کھاچکا ہے۔آج کا زمانہ تشیع کی طاقت وسربلندی کا زمانہ ہے ، امام خمینی نے فرمایا تھا کہ جس قوم کے پاس شہادت ہو وہ کبھی غلامی قبول نہیں کرتی۔ہمارے سیاسی پیشواا غیبت کبری’ میں ولی فقیہ ہیں۔ہمیں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای پرفخر ہے۔ہمیں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پرچم کے نیچے جمع ہونا ہوگاجیسے ملت ایران، عراق، شام ، لبنان اور یمن اکھٹا ہوئے اور عالمی سامراج کو شکست فاش دی۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان کے تشیع میدان میں رہ کر امریکی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔پاکستان کو حسینیوںؑ نے بچانا ہے۔ہم جتنے باشعور و بیدار ہوئے ،اتنے طاقتور ہوں گے ۔پاکستان میں تکفیری ٹولے کے ذریعے تشیع کو الجھایا گیا ہے ۔استعماری طاقتیں اور ان کے مقامی ایجنٹ یہ نہیں چاہتے کہ ہم مین اسٹریم پولیٹکس میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے کہا تھا کہ پاکستان کی کسی غیر اسلامی ملک سے جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کے لئے اپنا خون پیش کریں گے۔ہم پاکستان کے دشمنوں سے دوستی نہیں کرسکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم بیدار ہوں،دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔شہید قائد کی کمی کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ہم نے سیاست کو طہارت دینی ہے،اس ملک کے تمام اداروں کو پاک بنانا ہے۔پاکستان کے ایٹمی اثاثے ملت کے اثاثے ہیں۔ہم پاکستان کو توڑنے والوں کے ہاتھ توڑدیں گے۔آپ کا ووٹ اسرائیلی پسندوں کو شکست دینے کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button