
پاکستانی شیعہ خبریں
متحد ہو کر شیطانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،حامدموسوی
شیعہ نیوز:آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے جامع مسجد امامیہ پشاور اور فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ پربم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان اور پشاورمیں دہشتگردی کی دوبارہ گرم بازاری تشویشناک ہے،عوام پرامن اور چوکنا رہیں ۔دشمن دہشت اور نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ متحد ہو کر شیطانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، دہشتگردی ختم کرنی ہے تو دہشتگردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا۔ بلوچستان کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،حکومت مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کی مرکزی ہفتہ ولائے محمد و آل محمدؐ کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےاس عہد کا اظہار کیا کہ حسینؓ کی طرح جیئں اور مریں گے مگر کبھی یزیدانِ عصر سے سودا بازی نہیں کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔