ہم نے غزہ اور لبنانی سرحد سے کچھ فوجیوں کو واپس بلا لیا، اسرائیل کا دعویٰ
شیعہ نیوز: اسرائيل کے بعض ذرائع ابلاغ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج کا ایک حصہ غزہ پٹی اور لبنانی سرحد سے پيچھے ہٹ گيا ہے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ریزرو فورس کی پانچویں بریگیڈ "ناحال” گزشتہ رات غزہ سے واپس گئ ہے۔
یہ بریگیڈ اب تک غزہ میں جنگ کر رہی تھی اور اس کی ذمہ داری غزہ کے مغرب میں واقع ساحل پر کنٹرول حاصل کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، بریگیڈ 646 خان یونس میں اب واحد بریگیڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی تجارتی جہاز پر یمن کی مسلح افواج کا حملہ، جنرل یحیی سریع
اسرائيلی ریڈيو نے اسی طرح حماس کی سرنگوں میں پانی بھرنے کے منصوبے کی ناکامی کی بھی اطلاع دی ہے اور کہا ہےکہ شمالی و مرکزی غزہ کی سرنگوں میں سمندر کا پانی بھرنے کا منصوبہ بھی ناکام رہا ہے اور فوج نے اس پر عمل چھوڑ دیا ہے۔
اسرائيلی ریڈیو نے اسی طرح لبنان کی سرحد کے پاس مقبوضہ علاقوں سے کچھ یونٹوں کی واپسی کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوج نے لبنان کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ دعوے ایسے حالات میں کئے جا رہے ہیں کہ لبنان کی سرحد پر جھڑپیں بدستور جاری ہیں ۔
صیہونی وزیر جنگ نے گزشتہ ایام میں جنوبی لبنان پر حملے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ صیہونی کابینہ کے اراکین نے ایک کانفرنس منعقد کرکے غزہ پر قبضے کا مطالبہ کیا۔