مشرق وسطی

ہمیں ہر دو سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے لئے عالمی عزم کی ضرورت ہے، ایران

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس دور میں ہمیشہ سے زیادہ ایٹمی ترک اسلحہ کے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایٹمی تحربات پر پابندی کا عالمی دن ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ یہ تجربہ انسانی زندگی کے لئے کتنا تباہ کن ہے

یہ بھی پڑھیں : شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے نیشنل کوآرڈینٹرس کا اجلاس

انھوں نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکہ دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی مہم کو پیچھے دھکیلتا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنیوا ہیڈکوارٹر میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے اپنے اس پیغام میں زور دے کر کہا ہے کہ آج کے دور میں ایٹمی ترک اسلحہ کی ضرورت ہر دور سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button