پاکستانی شیعہ خبریں

ملک میں جاری دہشت گردی کی نئی لہر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ,رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے میرانشاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار اور بچوں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی نئی لہر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے اسباب کو جاننے کی ضرورت ہے ہماری بہادر فوج نے ہمیشہ کی طرح اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی لہر نے ایک بار پھر وطن عزیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ کئی سال قبل دہشت گردی کے خلاف شروع ہونیوالے ملک گیر اور غیر معمولی آپریشن کے بعد بھی دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں ہو سکا ہے اور وہ آج بھی اپنی مذموم کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ اس صورتحال کا ازسر نو جائزہ لینے اور نئی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button