دنیا

ہمیں سارے غزہ پر قبضہ کرنا چاہئے، صیہونی وزیر داخلہ

شیعہ نیوز: اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ اپنے فوجیوں کی جان بچانا الیکشن کی باتوں سے زیادہ اہم ہے۔ ہمیں چاہئے کہ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ابھاریں۔

رپورٹ کے مطابق انتہاء پسند اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر” نے ایک بار پھر اپنے اشتعال انگیز بیانات کو دُہراتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت کو بڑی غلطی سے تعبیر کیا۔

انہوں نے سارے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایک جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا، گارڈین

ہمیں پوری طاقت سے آگے بڑھنا چاہئے اور کسی بھی انسانی امداد کو اس پٹی میں داخلے سے روکنا چاہئے۔

ایتمار بن گویر نے کہا کہ اپنے فوجیوں کی جان بچانا الیکشن کی باتوں سے زیادہ اہم ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سارے غزہ پر قبضہ کریں اور فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ابھاریں۔

مذکورہ صیہونی انتہاء پسند وزیر نے کہا کہ میں مغربی کنارے پر بھی تسلط کی حمایت کرتا ہوں۔ مکمل کامیابی اور حماس کی نابودی تک جنگ بندی نہیں ہونی چاہئے۔

ہمیں جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ” بھی میرا ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزراء غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

کبھی امداد روک کر اور کبھی بھیج کر۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ غزہ بھیجے جانے والے امدادی آٹے میں نشہ آور مواد شامل تھا۔ نیز امداد کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے معمول بن چکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button