مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہم میدانِ جہاد میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جنرل الغماری کا القسام کو پیغام

شیعہ نیوز: یمن کے سرکردہ رہنما جنرل الغماری نے ایک جذباتی اور پرعزم پیغام میں اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کو مخاطب کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ "ہم آپ کے پاکیزہ ہاتھوں کو تھامتے ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یمن، اپنی عوام، افواج اور قیادت سمیت، میدانِ معرکہ میں ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا، یہاں تک کہ وعدہ پورا ہو اور سرزمینِ مقدس اپنے اصل وارثوں کو واپس مل جائے۔”

جنرل الغماری نے مزید کہا کہ”غزہ جو اب امتِ مسلمہ کی عزت و وقار کی علامت بن چکی ہے، کبھی شکست نہیں کھائے گی، کیونکہ جب تک القسام جیسے مردانِ حق زندہ ہیں، مزاحمت کا علم سرنگوں نہیں ہوگا۔”

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مزید 47 فلسطینیوں کی شہادت، شہدائے غزہ کی تعداد 54 ہزار 927 ہوگئی

عید قربان کے مبارک موقع پر جنرل الغماری نے اپنے اس پیغام کو عہد نو سے تعبیر کیا کہ "ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ راہِ جہاد ہی ہمارا راستہ ہے اور ہم کبھی اس سے منحرف نہ ہوں گے۔ دشمن کی تقدیر شکست ہے، اور فلسطین ہمیشہ صنعاء کے دل میں بسا رہے گا۔ القدس ہمارے عقیدے، ہمارے نصابِ تعلیم اور ہمارے قبلۂ جہاد کا مرکز ہے۔”

یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج اس سے قبل بھی فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے لیے عسکری حمایت اور اظہارِ یکجہتی کر چکی ہیں۔ انہوں نے غزہ میں جاری قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مزاحمتی قوتوں کو عسکری سلام بھی پیش کیا۔

گزشتہ بدھ کو یمنی فوج کے عسکری ترجمان یحییٰ السریع نے اپنی ایک وڈیو تقریر میں دو ٹوک اعلان کیا کہ "یمن، جو آزاد، خودمختار اور غیرتمند قوم ہے، فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑا ہے۔ چاہے دنیا ساتھ چھوڑ دے، ہم نہیں چھوڑیں گے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں جب تک قابض اسرائیل کا ظلم ختم نہ ہو، اور محاصرہ ٹوٹ نہ جائے۔”

یمنی افواج، جو "انصار اللہ” کے تحت کام کر رہی ہیں، مسلسل قابض اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف فلسطینی عوام کا ساتھ دے رہی ہیں۔ بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکہ کی حمایتی تجارتی و فوجی جہازوں پر حملے اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button