ہم شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی عرب کوششوں کی حمایت کرتے ہیں,قطر
شیعہ نیوز:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد بن محمد الانصاری” نے میڈیا سے ہفتہ وار ملاقات کے دوران شام کے مسئلے کے حل کے لیے عرب کوششوں کے لیے اپنے ملک کی حمایت کے معاملے پر بات کی۔
"روسی ڈیلی” نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، الانصاری نے دوحہ اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں کہا: "ہمارا موقف واضح اور فیصلہ کن ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے اس سے متاثر نہیں ہوتا؛ جب تک کہ شام کے اندر حقیقی تبدیلیاں اس طرح رونما نہ ہوں کہ عوام مطمئن ہوں، یا شام کے اندر مثبت تبدیلیوں کے بارے میں عربوں کا اتفاق ہو۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کے لیے قطر کی حمایت کا خیرمقدم اور اعلان کرتے ہوئے تاکید کی: یہ حل مثبت پیش رفت اور شامی عوام کے مطالبات کے حقیقی جواب پر مبنی ہونا چاہیے۔
الانصاری نے مزید کہا: قطری حکومت اس مسئلے کو عربوں کی ترجیحات میں سے ایک سمجھتی ہے۔ اس لیے عربوں کا اتفاق رائے ہمارے لیے اہم ہے اور یہ اتفاق رائے اس وقت طے پائے گا جب شام میں مثبت پیش رفت ہوگی۔
شام کی عرب لیگ میں واپسی کی کوششوں کے نتیجے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا: "قطر کی پوزیشن مستحکم ہے اور ہم اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک کہ دمشق پر پابندی کی وجوہات ختم نہیں ہو جاتیں۔” فی الحال شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بارے میں پر امید ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
جہاں دوحہ شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے عرب کوششوں کی حمایت کرتا ہے، وہیں کئی عرب ممالک نے حال ہی میں دمشق حکومت کے ساتھ اپنے روابط شروع کیے ہیں تاکہ برسوں کے سرد تعلقات اور تناؤ کے بعد تعلقات بحال ہوں۔
پیر 27 مارچ کو امریکی اخبار "پالٹیکو” نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی حکام، محققین اور ماہرین کے ایک گروپ نے موجودہ حکومت کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں اپنے ملک کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ شام کی قربت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔