اہم پاکستانی خبریں

غزہ کے حوالے سے ایرانی موقف کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شہباز شریف

شیعہ نیوز: پاکستان کےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ایران کا دورہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات 76 سال سے سے نہیں بلکہ اس وقت سے ہیں جب ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے 1947 میں پاکستان کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر الہان عمر کی بیٹی گرفتار

شہباز شریف نے کہا کہ صدر ایران کا دورہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ایران کے صدر مشہد اور تہران جیسے بڑے اور خوبصورت شہروں سے اسلام آباد تشریف لائے آئے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں اور ایران اور پاکستان کے بارڈر کو تجارتی روابط کیلئے پر رونق بنائیں اور ایران و پاکستان کی دوستی کو فروغ دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے اقتصادی ترقی کے حوالے سے جو فیصلے کئے اس کے ثمرات بہت جلد سامنے آئیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ایران نےغزہ کے حوالے سے جو موقف اپنایا ہے ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسلامی ممالک کو اور او آئی سی کو چاہئیے کہ وہ فلسطین اور غزہ کیلئے بھر پور آواز بلند کریں تا کہ جلد ہی فلسطین کا دارالحکومت بیت المقدس بن جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button