
ہم مذاکرات کے خواہشمند ہیں، ایرانی بھی ایسا ہی چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ
شیعہ نیوز:امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بھی یہی خواہش رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس عظیم ملک بنانے کا موقع ہے۔ ہمارا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام ہے۔
انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک بار پھر اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران سے بات چیت کے خواہشمند ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایرانی ہم سے بات کرنا چاہیں گے، اور یہ میری پہلی ترجیح ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خارجی دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی طرف قدم نہیں بڑھاتا، تو ان کے لیے دوسرا راستہ زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں ایران پر عائد برسوں پر محیط سخت پابندیوں کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایرانیوں کو اپنی صنعت یا سرزمین سے محروم کیا جائے بلکہ ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایران ترقی کرے، اور اس پر فیصلہ ایرانی عوام کو کرنا ہے۔