مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی کے خون سے یہ عہد کیا ہے کہ قدس کا راستہ نہیں چھوڑیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ "قدس راہ شہدا” ہمارا نعرہ ہے اور ہم اس دن کا احترام اور اعلان کرتے ہیں کہ ہمیں کمزور اور ہمارے درمیان فرقہ وارانہ، مذہبی، نسلی، اور سیاسی بنیادوں پر اختلاف ڈالنے کی تمام کوششوں کے مقدر میں ناکامی لکھ دی گئی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سال یوم القدس اور لبنان کی عید آزادی ایک ساتھ ہو گئے ہیں اور ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کے پابند رہیں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دھمکیوں، جنگوں، سازشوں اور دباؤ میں جتنا زیادہ اضافہ ہوگا اسی شدت کے ساتھ ہم اپنے راستے پر گامزن رہیں گے اور اس راہ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی اور اس راہ میں قربان ہونے والے دیگر شہدا کے خون سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم قدس کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے تمام عرب اور اسلامی ملکوں کی اقوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، مختلف طریقوں اور روشوں نیز سیاسی، ثقافتی اور ابلاغیاتی سطح پر یوم القدس منانے کا اہتمام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button