اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے راستے کو جاری رکھیں گے، عارف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25 ویںبرسی کے موقع پر لاہور کے علاقے علی رضا آباد میں ’’مدافعان ولایت کانفرنس ‘‘ منعقد ہوئی جس میں علامہ احمد اقبال رضوی، ملی یک جہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، فرزند شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی برادر موسیٰ نقوی، علامہ حسنین گردیزی ، سجاد نقوی علامہ شبیر بخاری ،علامہ حسین نجفی ،علامہ توقیر عباس ،امجد کاظمی ،کرنل عارف، سینئر رہنما نثار ترمذی، سید امجد کاظمی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی اور مرکزی صدر عارف حسین الجانی سمیت درجنوں سابقین شریک تھے۔

مرکزی صدر آئی ایس اوعارف حسین الجانی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ استعمار دشمنی کا علم اور اسلام کی سربلندی کا پرچم جو شہید نقوی نے بلند کیا ہم وارثین شہید ہونے کے ناطے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تمام طبقات سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ الہی ٰ اقدار کا سرچشمہ، پاکستانی معاشرے کے نوجوان کیلئے نمونہ عمل اور انقلابی سوچ کے حامل افراد کیلئے قطب نما کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے مبارزانہ زندگی گزاری انہوں نے زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے پاکستان کے عوام کی بے نظیر خدمت کی، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید نقوی کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ملت کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا جائے۔

مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی دین اسلام کی سربلندی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ شہید کے پیغام کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جس ہم نبھائیں گے۔مقررین نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار اور ان کے دیئے گئے خط پر عمل کیا جائے فرزند شہید برادر موسیٰ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر الہیٰ ہدف کیلئے مصروف عمل تھے، انہوں نے اپنی زندگی کو امام خمینی کیلئے وقف کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں شہید کے افکار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھی اپنی زندگی دوسرے ڈاکٹروں کی طرح گزار سکتے تھے، لیکن انہوں نے معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنی زندگی راہ خدا اور خدمت خلق میں صرف کر دی۔علامہ احمد اقبال رضوی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ شہید ڈاکٹر کی کامیابی کی ایک اہم وجہ تقوی تھا نوجوانوں کو چاہیئے کہ اپنی شخصیت میں شہید ڈاکٹر نقوی جیسا تقوی، اخلاق و جذبہ پیدا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button