دنیا

ہم اسرائیل کا دفاع جاری رکھیں گے، امریکی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم اور مغربی ایشیائی ممالک کے خلاف اس کی جارحیت کی اندھی حمایت پر مبنی واشنگٹن کی دہشتگردانہ پالیسی کے تسلسل پر تاکید کی ہے۔

اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے بعد ایک پریس کانفرنس کے ساتھ خطاب میں انتھونی بلنکن نے ایک مرتبہ پھر دعوی کیا ہے کہ ہم مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لئے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہیں! کینیڈین خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی شراکتداروں اور اس سے بھی آگے کے فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ہم نے متفقہ طور پر سن رکھا ہے کہ کسی کو بھی تنازعے میں شدت پیدا نہیں کرنی چاہیئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فریق کو غلط اندازه گیری سے پرہیز اور جنگبندی کے مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے جبکہ ہم اتحادیوں و شراکتداروں کے ساتھ گہری سفارتکاری میں مشغول تھے اور ہم نے یہ پیغام ایران و اسرائیل کو بھی پہنچایا ہے!

مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرنے والے امریکی وزیرخارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں سب کو یہ جان لینا چاہیئے کہ مزید حملے صرف تنازعات کو جاری رکھیں گے اور سلامتی کو غیر مستحکم کریں گے۔  تہران میں سربراہ سیاسی بیورو حماس کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی غیرقانونی صہیونی رژیم کی دہشتگردانہ کارروائی کی جانب اشارہ کئے بغیر انتھونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہم دہشتگرد گروہوں کے حملوں کے خلاف اور اپنی افواج کے دفاع کے لئے اسرائیل کی اندھی حمایت جاری رکھیں گے!!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button