مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہم لاکھوں مجاہدین کیساتھ فلسطین کا دفاع کریں گے، سید عبدالمالک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن میں انقلاب اور "انصار الله” کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی” نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کے لئے مغرب اور امریکہ اسے مدد فراہم کرتے ہیں۔ حقوق اور آزادی کے نام پر مغرب کی بیان بازیاں فلسطینی عوام کے لئے نہیں ہیں کیونکہ اُن کی نظر میں صیہونیوں کو فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل عام کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے اسرائیل کو فلسطین پر ہر ظلم روا رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ مغرب صیہونیوں کو عرب ممالک میں اپنا تھانیدار بنا کر رکھنا چاہتا ہے تا کہ امت اسلامی کو نشانہ بنا سکے۔ اسرائیلی جرائم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مغربی رہنماء بھی ان کی طرح ظالم و مجرم ہیں اور نہ ہی کسی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔ سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ مغرب یہ سمجھتا ہے کہ انسانی معاشرہ تھوڑا احمق ہے جو ان کی مکارانہ سیاست کو نہیں سمجھتا۔ انسانی حقوق کے نعرے لگانے والی تنظیموں نے ستر سالوں سے فلسطینی عوام کی کوئی مدد نہیں کی۔ سلامتی کونسل کے رجحانات اور اس کی قراردادوں سے فلسطین کو کوئی فائدہ نہیں ہوا نہ ہی انہوں نے عورتوں اور بچوں کی کفالت کی۔

انصار الله کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ و یورپی حکومتیں چاہتی ہیں کہ اسرائیل قتل و غارت گری کرتا رہے لیکن فلسطینی اس کے سامنے اُف تک نہ کریں۔ وہ عربی و اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے ذریعے فلسطین کاز کو دبانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مقاومت کو فلسطین سے اسرائیل کے اخراج کا تنہا حل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ ایک عظیم اور اہم آپریشن ہے جو ظالم و قابض دشمن کے خلاف فلسطینی عوام کے جائز حق کے لئے انجام دیا گیا ہے۔ جب مغربی ممالک اسرائیل کی حمایت کر رہے ہوں تو ایسے عالم میں مسلمانوں کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہئے۔ بلکہ ہمیں طوفان الاقصیٰ کی حمایت کرنی چاہئے۔ اس وقت O.I.C اور عرب لیگ کہاں ہے؟۔ کیوں کوئی ٹھوس موقف نہیں اپناتے؟۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام امت مسلمہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم لاکھوں مجاہدین کے ساتھ فلسطین کا دفاع کریں گے۔ ہم مقاومتی فرنٹ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button