ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے
شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ہم دشمن کا استقامت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ میجر جنرل موسوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 15 شعبان کو تاریخ بشریت کا امید افزا دن قراردیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو امام زمانہ (عج) کی زيارت اور ان کا دیدار نصیب فرمائے۔ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ہم امام زمانہ (عج) کے پیروکار ہیں۔ ہم عالمی سطح پر سعادت اور خوشبختی کے خواہاں ہیں لیکن اگر دشمن نے دین اسلام کے خلاف اور ایران کے ملکی و قومی اقتدار کے خلاف کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور ہم دشمن کا استقامت ، بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوجی اہلکاروں کو ایمان کے اسلحہ سے مسلح قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی ایمان کے ہتھیار سے مسلح ہونے کے ساتھ ساتھ آج دنیا کے پیشرفتہ ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں اور ہم دشمن کی ہر حماقت کا منہ تو ڑجواب دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے جوان ہیں جو حضرت علی اکبر(ع) کے پیروکار ہیں۔