
دشمن کے کسی بھی احمقانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل پوردستان
شیعہ نیوز:ایرانی فوج کے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی احمقانہ اقدام کیا تو اسے مسلح افواج کی جانب سے تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، یہ خطرات اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے موجود ہیں اور اس لئے ہم ان سے بالکل بھی خوف زدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور ہم خطے میں تمام خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کی غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں کی مذمت
جنرل پوردستان نے کہا اگر دشمن نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے مسلح افواج کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی خطے میں موجودگی کے ہمارے لئے خطرات ہیں تاہم وہ ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارے پاس ماضی کی نسبت بہت زیادہ آپریشنل تیاریاں موجود ہیں۔
جنرل پوردستان نے مزید کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے حماقت کی تو انہیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔