مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی جبر اور صہیونی جرائم کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، شیخ نعیم قاسم

حزب‌اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل خطے کے بحران کا حقیقی سبب ہیں، لبنانی عوام اپنی سرزمین کے دفاع اور عزت و آزادی کے لیے کبھی بھی مستکبرین کے آگے سر نہیں جھکائیں گے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ لبنانی مقاومت کبھی بھی امریکی جبر اور قابض صہیونی حکومت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

اپنے تازہ خطاب میں شیخ قاسم نے کہا کہ ہم دفاعی پوزیشن میں سرگرم ہیں۔ ہم سے یہ نہ کہو کہ ہم اپنی سرزمین کا دفاع نہ کریں! ہم کبھی بھی انسانیت کی تقدیر پر قبضہ جمانے والے جابروں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ ہم ظلم اور ذلت کو کبھی قبول نہیں کریں گے!

انہوں نے مقبوضہ لبنانی علاقوں پر صہیونی قبضے کو عارضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کی آزادی حتمی اور ناقابل تردید ہے۔ یہ سرزمین اللہ کے حکم سے ہمیشہ باعزت، آزاد اور پاکیزہ رہے گی۔ قبضہ عارضی ہے جبکہ آزادی ابدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانہ آمد، شہریوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

شیخ قاسم نے امریکہ کو ظالم طاقت اور اسرائیل کو جارح، جابر اور مجرم قرار دیا اور کہا کہ ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم ان دونوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر خطے کو نئی شکل دینا چاہتے ہیں اور جو کوئی ان کے ساتھ ہے، وہی دراصل لبنان کو تباہی کے دہانے پر لارہا ہے۔

شیخ قاسم نے لبنانی عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی خودمختاری کو اولین ترجیح دیں اور امریکی و صہیونی سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔ ہم باعزت مستقبل تب ہی یقینی بناسکتے ہیں جب ہم اپنی سرزمین آزاد کرلیں اور اسرائیل و امریکہ کو اپنے فیصلے مسلط کرنے سے روک دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button