
مشرق وسطی
اپنے حقوق اور مفادات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ
شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: "ہم نے اپنے اصولوں اور موقف کے لیے مذاکرات کیے اور ہم اس سلسلے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔”
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکیوں کی جانب سے مکمل طور پر غیر معقول اور غیر منطقی موقف کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جب کہ یورینیم افزودگی کا مسئلہ مذکرات کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
غزہ میں غذائی قلت کے باعث سنگین صورت حال پیدا ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں واضح جواب دیا ہے اور آج رہبر معظم انقلاب نے ہماری ذمے داری بالکل واضح کر دی ہے۔
عراقچی نے کہا کہ ہم نے اپنے اصولوں اور قومی مفادات کے لئے مذاکرات کیے اور ہم قومی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔