اہم پاکستانی خبریں

اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سید محمد نقی

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں، میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا

شیعہ نیوز: یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید محمد نقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دکھایا اور اس کے لیے عملی بنیاد فراہم کی، جس کو عظیم سائنسدان جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حقیقت بنایا، ان کی محنت اور عزم کے باعث پاکستان آج سے 27 سال قبل ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ فلسطینیوں کا ہے، اسرائیلی فوج کو وہاں سے نکل جانا چاہیے، سابق صہیونی وزیراعظم

یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کی علامت ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں، میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button