پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم شہداء قدس و فلسطین کو نہیں بھولیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 23 فروری کو دنیا بھر کی طرح وطن عزیز پاکستان میں بھی شہدائے قدس کی یاد میں مجالس عزاء منعقد اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے شہدائے مقاومت اور شہداء فلسطین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 23 فروری یوم تجدید عہد وفا ہے۔ ہم شہید سید حسن نصر اللہ و شہداء قدس کے ساتھ عہد وفا کی تجدید کرتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے راستے کو ان کے افکار کو اور ان کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، یہ بات انہوں نے مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر شہید مقاومت علامہ سید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی یاد میں شمعیں روشن کرکے ان شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 23 فروری کو دنیا بھر کی طرح وطن عزیز پاکستان میں بھی شہدائے قدس کی یاد میں مجالس عزاء منعقد اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرکے شہدائے مقاومت اور شہداء فلسطین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم لبنان کو امریکی و اسرائیلی دھمکیوں کے سامنے زیر نہیں ہونے دیں گے، شیخ دعموش

پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم مقاومت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے غیرت مند مسلمان کبھی بھی آزادی فلسطین و قبلہ اول کے شہداء کو نہیں بھولیں گے۔ اور ان مجرموں کو بھی کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کے ساتھ خیانت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء زندہ ہیں۔ دنیا یہ جان لے اس جنگ کے فاتح غزہ کے مظلوم عوام حماس اور حزب اللہ ہیں امریکا اور اسرائیل کے مقدر میں ذلت و رسوائی کا طوق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button