پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

روضہ رسول (ص) اور جنت البقیع کے دفاع کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

شیعہ نیوز:روضہ رسول ﷺ اور جنت البقیع کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے پس پردہ عناصر اقتدار کی ہوس میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی داؤ پر لگا چکے ہیں، اہل بیت اطہارؑ اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کو منہدم کرنا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے کراچی پریس کلب کے باہر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن طالبات کے زیِر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، آل سعود کی دہشت گردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسولﷺ اور صحابہ کرام ؓکے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سن 1925 میں اہل بیت رسول ﷺ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے مزارات مقدسہ کو منہدم کرکے جس دہشت گردی کا آغاز کیا تھا آج اسی دہشت گردی کے تحت ایک بار پھر وہی دہشت گرد کعبۃ اللہ اور روضہ رسول اکرم ﷺکو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمان بیدار ہیں اور دنیا کی کسی طاقت کو بھی خواہ وہ اندرونی ہو یا بیرونی دوبارہ تاریخ نہیں دہرانے دیں گے جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کعبۃ اللہ اور روضہ رسول (ص) کے لئے ملت جعفریہ کا بچہ بچہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہے، انہوں نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں ازواج رسول اکرمﷺ اور اہل بیت رسول (ص) سمیت صحابہ کرام ؓکے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے، اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود کی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button