دنیا

ہم غنڈہ گردی کے درمیان مذاکرات نہیں کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

بالواسطہ مذاکرات کی وجہ وہ دھمکیاں ہیں جو دی جا رہی ہیں، اور یہ عمل دراصل امریکہ کی غنڈہ گردی کا جواب ہے، ہم غنڈہ گردی کے درمیان مذاکرات نہیں کرتے، لیکن ہم ہمیشہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار تھے اور ہیں

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم غنڈہ گردی کے درمیان مذاکرات نہیں کریں گے، لیکن ہمیشہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار رہے ہیں اور ہیں۔

سید عباس عراقچی نے امریکی خط کے جواب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ” عمان میں ہمارے دوستوں نے اطلاع دی ہے کہ خط اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے اور اس پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمنی امور کی ملاقات

اس سوال کے جواب میں کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مذاکرات بالواسطہ کیوں ہوتے ہیں، براہ راست کیوں نہیں کیے جا رہے، ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ "بالواسطہ مذاکرات کی وجہ وہ دھمکیاں ہیں جو دی جا رہی ہیں، اور یہ عمل دراصل امریکہ کی غنڈہ گردی کا جواب ہے، ہم غنڈہ گردی کے درمیان مذاکرات نہیں کرتے، لیکن ہم ہمیشہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار تھے اور ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button