لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عارف حسین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ سے مرکزی صدر عارف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ملک بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اداروں کی طرف سے بے گناہ اور محب وطن شہریوں کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کیا جانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور محب وطن افراد کی جبری گمشدگی کیخلاف اور اسیران و گمشدہ افراد کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مرکزی صدر نے کہا کہ لاپتہ شیعہ اسیروں کی رہائی کا معاملہ قومی مسئلہ ہے، اس لئے ملت کے ہر فرد کو اس تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ شیعہ اسیروں کی رہائی تک گمشدہ افراد کے ورثاء اور علماء کے ساتھ کھڑے ہیں۔