مشرق وسطی

اہداف مکمل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، صیہونی وزیراعظم کی بھڑک

 شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اپنے اہداف حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور عارضی جنگ بندی کے بعد پوری طاقت سے حملہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ایک بار پھر عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر پوری طاقت سے حملہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا سے ہی ہمارے تین اہداف تھے اور جب تک ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف حماس کا خاتمہ ہے اور دوسرا ہدف یرغمالیوں کی رہائی ہے جبکہ ہمارا تیسرا ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ کبھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے تینوں اہداف حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button