
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
زمینوں کی ہر قیمت پر حفاظت کرینگے، انجمن امامیہ بلتستان کا اعلان
شیعہ نیوز: صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ سید باقر الحسینی کی زیر صدارت انجمن امامیہ سکردو کی ایک اہم میٹینگ منعقد ہوئی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔ کسی کو یہ حق نہیں دیا جائے گا کہ عوام کی مرضی کے بغیر عوامی ملکیت پر شب خون مارے۔ گلگت بلتستان کی زمین، پہاڑ، صحرا اور جنگل سب عوام کی ملکیت ہے لہذا اگر لیز پر کسی کو دینا مقصود ہے تو لیز پے دینے کے لیے اوپن ٹینڈر کیا جائے تاکہ عام عوام بھی اس عمل میں بھرپور حصہ لے سکیں۔ کسی بھی کمپنی کو عوامی مرضی کے برخلاف ہمارے اثاثے دینے کی انجمن امامیہ مکمل مخالفت کرے گی اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریسٹ ہاوسز اور نرسریوں کو کوڑیوں کے دام کسی کمپنی کے سپرد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے وگرنہ عوام شدید رد عمل پہ مجبور ہونگے۔