پاکستانی شیعہ خبریں

چنیوٹ، وحدت ایمپلائز ونگ کے ڈویژنل کنونشن کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام وحدت ایمپلائز ونگ ڈویژنل کنونشن چنیوٹ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع جھنگ اور چنیوٹ سے 200 سے زائد ایمپلائز نے شرکت کی اور باقاعدہ وحدت ایمپلائز ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کنونشن سے مرکزی سیکرٹری وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان ملک اقرار حسین، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید محمد رضا نے خطاب کیا، جبکہ سیکرٹری وحدت ایمپلائز ونگ آزاد جموں کشمیر سید ممتاز نقوی بھی کنونشن میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button