اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مری میں وحدت یوتھ کےرضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے مری میں امدادی سرگرمیاں گزشتہ روز سے جاری ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رضا کاروں کو ہدایت دی کہ سیاحوں کے بحفاظت مری سے انخلاء کیلئے کارکنان انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی معاونت کریں۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر کارکنان برف میں پھنسے ہوئے شہریوں کی امداد کیلئے مری پہنچ گئےاور امدادی سرگرمیوںمیں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں امامیہ اسکاوٹس کے رضاکار برفباری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کیلئے مری روانہ

سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز بہشتی کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان کے جوان مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کیلئے گرم بستر، خوراک اور پانی مہیا کر رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اسلام آباد ظہیر نقوی کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں حصّہ لینے والے وحدت یوتھ کے دستے راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کے ڈسٹرکٹ یوتھ کارکنان پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کٹھن گھڑی میں شہریوں کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button