مشرق وسطی

مغربی کنارے: اسرائیلی فوج کی دہشتگردی میں فلسطینی نوجوان شہید

شیعہ نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں حومش یہودی بستی کے داخلی دروازے پر قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے بعد ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے فلسطینی وزارت صحت کو مطلع کیا کہ 24 سالہ نوجوان سلیمان فواز ناصر مناصرہ جنین گورنری کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کی لاش قبضے میں لے لی۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں فلسطین سے یک جہتی کا عظیم الشان مارچ

عبرانی ذرائع نے نابلس اور جینن شہروں کے درمیان حومش بستی کے قریب فائرنگ کے حملے کے ذمہ دار فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کرنے کی خبر شائع کی ہے۔

چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ کارلو رائفل سے مسلح ایک فلسطینی نے حومش چوکی کے قریب فوج پر گولی چلائی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے حومش چوکی کے قریب بازاریہ گاؤں کے داخلی راستے کو مٹی کے ٹیلوں سے بند کردیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button