دنیا

مغربی اور یورپی ممالک اسرائیل کو بنا گستاخ رہے، ہیومن رائٹس واچ

شیعہ نیوز: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے والے مغربی و یورپی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

رویٹرز نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی سربراہ تیرانا حسن نے مذکورہ ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں غاصب صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے والے مغربی اور یورپی ممالک پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی وسیع خلاف ورزی کے باوجود اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، اس سے دیگر جنگ پسند ممالک کو بھی شہہ مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 400دن میں 2 ڈیویژن فوج ختم ہوگئی، صیہونی میڈيا کی رپورٹ

تیرانا حسن کا کہنا تھا کہ امریکہ، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک تل ابیب کے لئے اسلحے کی ترسیل پر روک لگا کر اسرائیل کے اقدامات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی سربراہ نے مزید کہا کہ جب انسانی حقوق کو پیروں تلے روندنے والے ممالک کو سزا نہیں دی جائے گی تو وہ اور زیادہ گستاخ ہو کر اپنے اقدامات کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کے علاوہ عالمی تنظیموں کی ساکھ کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔

تیرانا حسن نے غاصب اسرائیل کے لئے مغربی ممالک کے ذریعے اسلحے کی فراہمی کو دوہرے معیار کا مصداق بتایا اور اس کے سنگین نتائج کے حوالے سے سخت خبردار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button