دنیا
مغربی ممالک بین الاقوامی دہشت گردوں کو یوکرین کی مدد کیلئے کی ایف میں جمع کر رہے ہیں
شیعہ نیوز:روسی نیشنل سیکورٹی کے سربراہ نیکولائی پتروشیف نےدولت مشترکہ ممالک کے سیکورٹی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنیساں بین الاقوامی دہشت گردوں کو کی ایف حکومت کی مدد کےلئے بیرونی ممالک سے یوکرین لا رہےہیں۔
ماسکو نے ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے کریمیا کی بندرگاہ سواستوپل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد گندم کی راہداری کی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر رہاہے۔ روسی وزارت دفاع نے اس معاہدے سے علیحدگی کی وجہ یوکرین میں برطانوی ماہرین کی مدد سے سیواستوپول میں روسی بحری بیڑے پر ڈورن حملے ہونا بتائی تھی۔
بدھ کے دن ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے دوبارہ یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے پر راضی ہوگیا ہے۔