دنیا

مغربی ممالک روس کے حصے بخرے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: پوتین

شیعہ نیوز:روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کے روز مشرقی یوکرین اور دونباس کے علاقوں کے، ان عوام سے جو روس میں شمولیت کے لئے ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں، اپنے ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ فوج میں صرف ان ہی لوگوں کو طلب کیا جا رہا ہے جنھوں نے فوجی ٹریننگ حاصل کی ہے اور انھیں ہی مزید فوجی تربیت دی جا رہی ہے۔ انھوں نے محدود ملٹری موبالائزیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام روس کے اقتدار اعلی اور اس کی یکجہتی کو بچانے کے لئے عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس سے آئندہ کا فیصلہ کئے جانے میں مدد ملے گی۔
انھوں نے مغربی ملکوں کے رشین فوبیا کے پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں نے ساری حدیں پار کرلی ہیں اور اب وہ یوکرین کو فوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے علاوہ روس کی سرزمین پر حملہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
ولادیمیر پوتین نے کہا کہ مغرب، روس کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے پروپیگنڈے کے بہانے ایٹمی باج وصول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات میں شدت آنے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اکیس فروری کو دونباس کے علاقے میں دونیسک اور لوہانسک کی خود مختاری کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے کے تین دن بعد یعنی چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button