مشرق وسطی
مغربی ممالک شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں حائل ہیں: بشار اسد
شیعہ نیوزِ.شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ بعض مغربی ممالک پناہ گزینوں کو اپنے سیاسی اہداف کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
بشار اسد نے کہا کہ شام کی حکومت تمام شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس راہ میں بہت سی رکاوٹیں موجود ہیں۔ انہوں نے شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک اور اسی طرح شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے موضوع پر دمشق میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد میں ایران اور روس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.
شامی پناہ گزینوں کے موضوع پر بدھ سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں ایران، روس، چین، لبنان، عراق، پاکستان اور عمان کے نمائندے شریک ہیں۔