مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں سرگرم

شیعہ نیوز:مغرب کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ایک بار پھر شام کے خلاف سرگرم ہو گئی ہیں. اطلاعات کے مطابق مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے داعش کے سرکردہ عناصر کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں انہیں شامی فوج کے خلاف حملوں میں شدت لائے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔

میڈيا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے جو بظاہر داعش کے خلاف جنگ کے مدعی ہيں، داعش کے سرکردہ عناصر کے ساتھ نشستوں میں شام میں دہشت گردانہ اقدام انجام دیئے جانے کا معاہدہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کردوں کی قید سے رہائی پانے والے دہشتگردوں کو امریکیوں کی نگرانی میں تربیت دیئے جانے کے بعد دہشت گردانہ کاروائيوں میں استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے داعش کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button