دنیا

مغربی ممالک یوکرین کی جنگ کو طول دینے کی امید میں ہے

شیعہ نیوز: روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے منگل کے روز ملک کے فوجی حکام سے خطاب میں یوکرین کو مغربی ہتھیار بھیجنے کو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب قرار دیا۔

شوئیگو نے روس کی وزارت دفاع کے داخلی اجلاس میں کہا: مغربی ممالک یوکرین کی جنگ کو طول دینے کی امید میں اس ملک کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 28 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سامان کیف پہنچایا جا چکا ہے۔

شوئیگو کے مطابق اور روسی فوج کی جمع کردہ معلومات کی بنیاد پر مغرب کی طرف سے بھیجے گئے بہت سے ہتھیار مشرق وسطیٰ کے ممالک سے ملے ہیں اور درحقیقت یہ ہتھیار بلیک مارکیٹ تک پہنچتے ہیں۔

روسی فوج کی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے مغربی ہلکے اور بھاری ہتھیار یوکرین کے تاجر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔

اپنے حالیہ اجلاس میں جی 7 ممالک نے یوکرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ممالک کیف کو ہتھیار بھیجنا جاری رکھیں گے۔

پچھلے مہینے، انٹرپول کے سربراہ یورگن اسٹاک نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین میں جنگ کا طول مغربی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کی تخلیق کا باعث بنے گا۔

ایک امریکی اہلکار نے حال ہی میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کی قسمت کا پتہ لگانے سے قاصر ہے۔

ماسکو نے یوکرین کو مغربی ہتھیار بھیجنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے جنگ کو طول ملے گا جبکہ روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button