
شام میں جو ہوا وہ امریکہ اور صیہونی سازش کا نتیجہ ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ اس بات میں شک نہیں کرنا چاہیے کہ شام میں جو کچھ ہوا ہے اس کا منصوبہ امریکہ اور اسرائيل کے کمانڈ روم میں تیار کیا گیا ہے۔
رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں سے ایک ملاقات میں اپنے خطاب میں کہا کہ اس بات میں کسی کو شک نہيں کرنا چاہیے کہ شام میں جو کچھ ہوا ہے وہ امریکہ اور صیہونیوں کے مشترکہ منصوبہ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صحیح ہے کہ شام کی ایک پڑوسی حکومت نے اس سلسلے میں واضح رول ادا کیا ہے اور اس وقت بھی کر رہی ہے اور اسے سب دیکھ رہے ہيں لیکن سازش کا اصل ذمہ دار اور اصل منصوبہ امریکہ اور صیہونی حکومت میں تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل شام کی فوجی تنصیبات کو تباہ کر رہا ہے، صیہونی میڈیا
ہمارے پاس جو معلومات ہيں ان کے حساب سے کسی شک و شبہہ کی گنجائش نہيں ہے۔
اس کے لئے ایسے شواہد ہیں جن کے بعد انسان کے لئے شک و شبہہ کی کوئی گنجائش باقی نہيں رہتی۔
رہبر انقلاب نے کہا: میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ خداوند عالم کی مدد سے مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ علاقے میں پھیل جائے گا۔
رہبر انقلاب نے زور دیا کہ مزاحمت یہ ہے ، مزاحمتی محاذ یہ ہے کہ آپ مزاحمتی محاذ پر جتنا زیادہ دباؤ ڈالیں گے، یہ اتنا ہی مضبوط ہوتا جائے گا، جتنے زیادہ جرائم کریں گے، اتنا ہی زیادہ حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس کے خلاف جتنی جنگ کریں گے وہ اتنا ہی وسیع ہوتا جائے گا اور میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ خداوند عالم کی مدد سے مزاحمتی فرنٹ پہلے سے زیادہ علاقے میں پھیل جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت کے معانی سے نابلد و بے خبر تجزیہ نگاروں کا یہ خیال ہے کہ مزاحمت کمزور ہو گئی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران بھی کمزور ہو جائے گا لیکن میں آپ لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ اللہ تعالی کی مدد سے ایران مضبوط اور طاقتور ہے اور اس سے زيادہ طاقتور بھی ہوگا۔
جاری ہے…