مشرق وسطی

غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری بشریت کو شرمسار کررہا ہے، قالیباف

شیعہ نیوز: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو انسانیت کے لئے شرمساری کا باعث قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کی یونین کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج غزہ میں جو ہورہا ہے اس نے پوری بشریت کو شرمسار کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر مقاومت کے حملے

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت امریکہ کی بھر پور اور ہمہ گیر حمایت سے غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

ایران کے اسپیکر نے اپنے خطاب میں غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بیدار ضمیر انسان غزہ میں صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button