اہم پاکستانی خبریں

جھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام نے انصاف دلوانا ہے، عمران خان

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے مجھے انصاف دلوانا ہے، ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ نے مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے۔

فیصل آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اب ان سے حکومت سنبھل رہی ہے، میڈیا سے کہتا ہوں کہ لوگوں سے ٹماٹر اور مرغی کے ریٹ پوچھیں۔

سابق وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ان کے خلاف سازش تیار کی جارہی ہے، انہیں جان سے مارنے کی ساری پلاننگ موجود ہے لیکن میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے جس میں تمام افراد کے لوگوں کے نام شامل ہیں،
انہوں نے کہا کہ جو سازش امریکا میں تیار ہوئی، میر جعفر، میر صادق نے اس حکومت کو گرایا، پاکستان کی تاریخ میں کبھی بڑے مجرم کو نہیں پکڑا گیا، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی کہ عد اعتماد کا کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز کی تفتیشی افسر کو دباؤ ڈال کر مار دیا گیا اور ڈاکٹر رضوان اور نعمان اصغر کو دل کا دورہ کیسے پڑا سپریم کورٹ سو موٹو لے، جن کے اوپر کیسز ہیں انہیں ہی حکومت سپرد کردی گئی، انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو تبدیل کردیا، میں اس زہر کو جانتا ہوں جس کے کھانے سے ہارٹ اٹیک ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایک مثال دے دیں کہ وزیر اعظم انڈر ٹرائل ہو اور اسے ملک پر مسلط کیا گیا ہو، عوام کا سمندر دیکھ کر اسلام آباد والے خوف زدہ ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button