پاکستانی شیعہ خبریں

گندم معاملہ، اسلامی تحریک کا جی بی حکومت کیخلاف ڈٹ جانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان نے جی بی میں گندم کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لینے کے حکومتی عمل کو ہٹ دھرمی سے تعبیر کرتے ہوئے ڈٹ جانے کا فیصلہ کر لیا، تمام جماعتوں سے مشاورت اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اسلامی تحریک گلگت کے زیر اہتمام ایک اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں انجمن امامیہ، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے گندم سبسڈی سمیت دیگر ایشوز پر اسلامی تحریک کے موقف کی تائید کی اور آئندہ مل کر ہر پلیٹ فارم پر عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button