اسلامی تحریکیں

حزب اللّٰہ نے نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیساریہ میں واقع گھر پر مارے گئے، گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان کے قصبے اودیسہ میں صہیونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔ محمد عفیف نے اسرائیل کی جانب سے شہید یحییٰ سنوار کی کردار کشی پر اسرائیل اور اس کے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آپ اپنے ہر شیطانی کام کو آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان سے تین ڈرونز لانچ کیے گئے، جن میں سے ایک نے قیساریہ میں واقع  وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button