پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی حکام سے پاکستانی حکومت کی خفیہ ملاقات کی سرگوشیاں بلاوجہ نہیں ہیں, علامہ راجہ ناصر عباس جعفری‎‎

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور موساد کے خصوصی مشن جیٹ کی نو گھنٹے تک ایک مقام پر موجودگی کے حوالے سے دفتر خارجہ کی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے اس غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام سے پاکستانی حکومت کی خفیہ ملاقات کی سرگوشیاں بلاوجہ نہیں ہیں۔پاکستان کے حساس ترین فیصلے عوامی امنگوں کے برعکس رازداری میں کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا یہود و نصاری سے دوستی کا انجام امت مسلمہ بدترین تباہی کی صورت میں آج تک بھگت رہی ہے۔اسرائیل کے ایشو پر امپورٹڈ حکومت کو قائد کے اصولی موقف سے انحراف نہیں کرنے دیا جائے گا۔پاکستان کے بائیس کروڑ عوام قبلہ اول پر قابض اسرائیل کو غاصب اور عالم اسلام کا بدترین دشمن سمجھتے ہیں۔ اسرائیل کے حوالے سے موجودہ حکومت کی معمولی سی لچک کو رجیم چینج کے امریکی مقاصد کی تکمیل کی طرف پیش قدمی سمجھا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا اعلان ہی حتمی فیصلہ ہے۔کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی وہ کہ اپنے اقتدار کی بقا کے لیے قائد اعظم کے فرمودات کی نفی کرے۔عالمی سازشی عناصر پاکستان میں موجود اپنے آلہ کاروں کے ذریعے جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔پاکستان کے عوام بابصیرت اور باشعور ہیں۔انہیں دوست دشمن کی پہچان ہو چکی ہے۔داخلی خودمختاری پر ضرب لگانے اور ہمارے فیصلے کرنے والے بیرونی عناصر کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت جتنا چاہے زور لگ لے اب یہ ناپاک قدم اس پاک ریاست میں نہیں جم سکیں گے۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کا ایک باوقار قوم بننے کے عزم کا اظہار پاکستان سے بیرونی مداخلت کے مکمل خاتمے کی صورت میں سامنے آئے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button