دنیا

وائٹ ہاؤس: امریکہ کو صیہونی ریاست کے ساتھ مل کر حماس سے لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

شیعہ نیوز: اسپوتنیک کی رپورٹ کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو فلسطین میں جاری جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ مل کر لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی ایسا منصوبہ ہے۔
جان کربی نے مزید کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے بھی ان سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی۔
امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے اپنی ایئرکرافٹ کیریئر اور اسٹرائیک گروپ کو صیہونی ریاست کی حفاظت کےلئے علاقے میں تعینات کر دیا ہے جب برطانیہ نے اپنی جنگی کشتیاں علاقے میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button