دنیاہفتہ کی اہم خبریں

وائٹ ہاؤس ایک اور کتے کی میزبانی کو تیار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایک مرتبہ پھر کتے کی میزبانی کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ایما پر بنائی گئی دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کو ڈھونڈ نکالنے میں ایک کتے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس کتے کو اس کی خدمات کے سبب امریکی عوام کے منتخب صدر کی رہائش گاہ اور آفس میں مہمان بنایا جائے گا۔

اس سے قبل کئی امریکی صدور وائٹ ہاؤس میں کتوں کو ساتھ رکھ چکے ہیں۔

امریکی صدر کے اس دعوے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل امریکی فوج سے زیادہ کار آمد یہ کتا ہے جس نے ابوبکر بغدادی کو ڈھونڈ نکالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button