اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رسول اکرمؐ کے وہ اصحاب باوفا کون ہیں جنہیں امت مسلمہ نے فراموش کردیا، مفتی فضل ہمدردکی زبانی

شیعہ نیوز: اہل سنت کے نامور مفتی فضل ہمدرد نے تاریخ اسلام میں امت مسلمہ کی جانب سے فراموش شدہ ان باوفا اصحاب رسول اکرم ؐ کو آشکار کردیا جن کا تذکرہ بھی کہیں نہیں کیا جاتا اور ان کے مقابل ان اصحاب کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے مختلف غذوات اور مواقع پر رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ ؐ اور ان کی اہل بیت ؑ کو اذیتیں پہچائیں جن کے متعلق قرآن مجید میں سورہ منافقون نازل ہوئی ۔

مفتی فضل ہمدرد نے کہا کہ ابوایوب انصاریؓ کے بارے میں اتنا بتایا جاتا ہے کہ مدینہ منورہ میں نبی کریمؐ کے میزبان تھے، باقی پوری زندگی کا تذکرہ غائب، خزیمہ بن ثابتؓ کے بارے میں اتنا بتایا جاتا ہے کہ آپ کا لقب ذوالشہادتین ہے باقی پوری زندگی کا تذکرہ غائب، حذیفہ بن یمانؓ کے بارے میں اتنا بتایا جاتا ہے کہ نبی کریمؐ نے انہیں منافقین کے نام بتائے تھے باقی پوری زندگی کا تذکرہ غائب اویس قرنیؓ کے بارے میں اتنا بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے نبی کریمؐ کی محبت میں اپنے دندان شہید کیئے باقی پوری زندگی کا تذکرہ غائب،سعد بن عبادہؓ کے بارے میں اتنا بتایا جاتا ہے کہ وہ بیعت عقبہ اولیٰ میں تھے باقی پوری زندگی کا تذکرہ غائب(ان کے بیٹے صحابی رسولؐ قیس بن سعدؓ تمام غذوات النبیؐ میں شریک تھے صفین میں امام علی ؑ کے ساتھ تھے) عمار بن یاسرؓ ان کے والدین اسلام کے پہلے شہید ہیں باقی پوری زندگی کا تذکرہ غائب ۔مفتی فضل ہمدرد نے کہا کہ اس کی وجہ آپ جانتے ہیں ؟؟؟ نہیں تو تحقیق کیجئے، ان اصحاب کرام کو آپ امام علی ؑ کے ساتھ صفین میں کھڑا پائیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button