
دنیا
صیہونی سیکورٹی کیمروں کو کون کنٹرول کرتا رہا: اہم انکشاف
شیعہ نیوز:اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کے سسٹم پر ہیکروں کے مسلسل جاری سائبر حملے اور ڈیٹا سسٹم تک ان کی دسترسی اسرائیل کے محفوظ سسٹم کے زوال کا باعث بنی ہے۔
کان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی انتظامیہ کو ایک سال سے پتہ تھا کہ اس کے سیکورٹی کیمروں پر ہیکروں کا کنٹرول ہے مگر کوئی جوابی اقدام نہیں کیا گیا اور نتیجے میں ہیکروں کی جانب سے بیت المقدس اور حیفا میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات تک کی تصاویر نشر کر دیں ۔
کان ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے سیکورٹی کیمروں کا کنٹرول ایک طویل عرصے تک ہیکروں کے اختیار میں رہا۔ اس سے قبل عصائے موسی نامی ہیکر گروہ نے اعلان کیا تھا کہ اسے اسرائیل کی سرکاری اطلاعات تک دسترسی حاصل ہے جس میں فوجی تنصیبات سمیت مختلف بنیادی تنصیبات کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔